رواں سال کے سفر حج کے تعلق سے ایک بار پھر سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔سعودی عرب کی طرف سے جہاں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب
کے حج انتظامات کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے وہیں ایران کا کہنا ہے کہ اسے
سعودی عرب
کی طرف سے حج کے امور پر کوئی دعوت نہیں ملی۔ حج میں ایرانی حجاج کے امور کے
انچارج ڈاکٹر طلال قطب نے کہا کہ ریاض حکومت کی جانب سے دوسرے ملکوں کے
ساتھ ایران کو بھی نئے سال حج سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے، حجاج کی قیام
گاہوں اور ان کی نقل وحرکت پر بات چیت کی دعوت دی گئی ہے۔